گورنر پنجاب چودھری شجاعت حسین کے گھر پہنچ گئے

چوہدری شجاعت سلیم حیدر

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے گورنر پنجاب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سلیم حیدر خان نے چودھری شجاعت حسین سے خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے بزرگ سیاستدان اور ملک کا سرمایہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے چودھری شجاعت حسین کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی۔ ملاقات کے وقت سالک حسین، چودھری شافع حسین، وجاہت حسین اور دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے