سلیم خان

گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی سے منظور 5 ایکٹ کی منظوری دے دی

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے 5 ایکٹ کی منظوری دے دی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی منظوری کے بعد یہ 5 ایکٹ فوری طور پر نافذاالعمل ہوں گے۔ گورنر کی طرف سے منظور کیے گئے بلوں میں پولیس آرڈر (پنجاب ترمیمی) ایکٹ 2024، پنجاب ایگری کلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) ایکٹ 2024، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (ترمیمی) ایکٹ 2024، پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشنل کموڈیٹز ایکٹ 2024 اور پنجاب سول سرونٹس (ترمیمی) ایکٹ 2024 شامل ہیں۔

پولیس آرڈر (پنجاب ترمیمی ) ایکٹ 2024 کے تحت ہر ضلع میں منظم کرائم یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کیپٹل سٹی ڈسڑکٹ میں کرائم یونٹ کی سربراہی ڈی آئی جی پولیس جبکہ سٹی ڈسڑکٹ میں ایس ایس پی یا ایس کریں گے۔

منظم کرائم یونٹ کے دائرہ اختیار میں اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور چوری کے دوران قتل، موٹر وہیکل کی چوری، منشیات کی سمگلنگ، بین الصوبائی اور بین الاضلاع پراپرٹی سے متعلق امور اور ہائی پروفائل جرائم میں ملوث گینگز سے متعلق کیسز ہوں گے۔

پنجاب سول سرونٹس (ترمیمی) ایکٹ 2024 کے نفاذ کے بعد نئے بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین ایک متعین کردہ کنٹری بیوشن پنشن سکیم کے تحت پنشن کے حقدار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ کے امن پر کسی طور کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کے امن پر کسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے