کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے میں آمد ہوئی جہاں انہوں نے فلسطین کے سفیر سے ون آن ون ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران انہوں نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسلی کشی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی بربریت کا نوٹس لے، فلسطین کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو ریاستی حل انتہائی ناگزیر بن چکی ہے جبکہ تاخیر مشرقِ وسطیٰ کو آگ کا ڈھیر بنا دے گی۔
واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی قوم کے دل فلسطین کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ فلسطینی سفیر احمد جواد ربیع نے کہا کہ امتِ مسلمہ کو پاکستان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔
Short Link
Copied