گورنر سندھ کی عوام سے نئے سال پر ہوائی فائرنگ سے گریز کی اپیل

کامران ٹیسوری

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عوام سے نئے سال پر ہوائی فائرنگ سے گریز کی اپیل کی ہے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ شہری نئے سال کی خوشیاں قانون کے دائرے میں رہ کر منائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پولیس قانون کے مطابق اقدامات کرے گی۔

واضح رہے کہ دوسری جانب کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے