گورنر سندھ کی سعودی سفیر سے ملاقات، سعودی شہزادے کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد (پاک صحافت) گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کی اسلام آباد میں سعودی سفارتخانہ آمد، سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سعودی شہزادے عبداللہ بن خالد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے خط پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج کراچی کا دورہ کریں گے اور کے سی سی آئی میں صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ معاشی حب کے صنعت کاروں کے مسائل کا حل قومی ترقی کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے