گورنر سندھ کا نورجہاں کے انتقال پر افسوس کا اظہار

کامران ٹیسوری

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بیمار ہتھنی نورجہاں کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ نور جہاں ہتھنی کی زندگی بچانے کیلئے بلدیہ عظمی کراچی نے بھرپور کوششیں کیں، عالمی ماہرین کے مشورے کے مطابق نورجہاں کا علاج کیا گیا، عید کے دن افسوس ناک خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔

واضح رہے کہ نورجہاں ہتھنی کراچی کے شہریوں خصوصا بچوں کو بہت عزیز تھی، اس کی دوستانہ فطرت کے سبب عید کے روز بچے کراچی کے چڑیا گھر کا ذوق و شوق سے وزٹ کرتے تھے۔

گزشتہ کئی دنوں سے بیمار نور جہاں کے علاج و معالجے کی بھرپور کشش کی گئی، حکومت نے تمام تر وسائل بروئے کار لائے لیکن نور جہاں جانبر نہیں ہوسکی اور آج انتقال کرگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے