کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ نے سانگھڑ میں مبینہ با اثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں۔ اونٹ کی ٹانگ کاٹ کر غریب سے اس کی روزی بھی چھینی گئی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ دورہ حیدرآباد کے دوران سانگھڑ کے متاثر شخص کو اونٹ دوں گا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس اصل ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے اور شہری کو انصاف دیا جائے۔
Short Link
Copied