کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا جماعت اسلامی کے دھرنا مظاہرین کو دوپہر میں کھانا پیش کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جماعت اسلامی کے دھرنا مظاہرین کو دوپہر میں کھانا پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے دھرنا مظاہرین کی بریانی سے تواضع کی جائے گی۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ عوام کے ٹیکس سے نہیں ذاتی رقم سے دھرنا مظاہرین کی خدمت کر رہا ہوں، دھرنا مظاہرین میرے مہمان اور سندھ کے باسی ہیں، خدمت میرا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے میں شریک نوجوان خود کو گورنر آئی ٹی کورسز میں رجسٹر کرائیں، پاکستان کو دنیا کی طاقت بنانا ہے تو مظاہرے نہیں ٹیکنالوجی سیکھیں۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ دھرنے کے سبب جو کام پر نہیں جاسکتے، وہ اہل خانہ کے لیے مفت راشن بھی لیں۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ کی جانب سے دھرنا مظاہرین کو ناشتے میں پراٹھے اور چائے پیش کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے