گورنر سندھ کا بھارت سے میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو ایک کروڑ انعام دینے کا اعلان

کامران ٹیسوری

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ اگر پاکستان ٹیم جیتی تو ایک کروڑ انعام دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی ٹیم جیت گئی تو میری طرف سے ایک کروڑ روپے پاکستانی ٹیم کو بطور انعام دیئے جائیں گے۔

کامران ٹیسوری نے پاکستانی کِٹ میں عوام کے ساتھ مل کر اور کرکٹ کِٹ ہیلمٹ، پیڈ پہن کر اور بلا تھامے ہوئے دیگر شائقین کے ساتھ ایک بڑی اسکرین پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والا میچ دیکھ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے