کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ گورنرشپ جاتی ہے تو جائے، اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد و بغاوت کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ اجماع سے خطاب میں فلسطینیوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری گورنر شپ جاتی ہے تو جائے، پرواہ نہیں،اسرائیل کےخلاف اعلان جہاد و بغاوت کرتا ہوں۔
کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر ہوئے مظالم پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ امداد لے کر مصر روانہ ہو رہا ہوں، ہم اپنی استطاعت کے مطابق امداد لے کر جائیں گے۔ ہم سب نے ایک ہو کر فلسطین کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہمیں یہودی طاقتوں کے بجائے اللہ سے ڈرنا چاہئے، ہمیں ہر پلیٹ فارم پر فلسطینیوں کے لئے آواز اٹھانی چاہئے۔
Short Link
Copied