گورنر سندھ کا آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

کامران ٹیسوری

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گورنر سندھ  کامران خان ٹیسوری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ وفات پا گئیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے