کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں 2 روزہ ویڈنگ ایکسپو کا افتتاح کر دیا۔ خیال رہے کہ ایکسپو سینٹر میں ہونے والی 2 روزہ ویڈنگ ایکسپو میں 80 اسٹالز لگائے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کاران ٹیسوری کے ترجمان نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ ایکسپو سینٹر میں ہونے والی 2 روزہ ویڈنگ ایکسپو میں 80 اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ان میں ڈیکوریشن، میک اپ، فرنیچر، جیولری اور پرفیوم سمیت دیگر اشیاء کے اسٹال شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویڈنگ ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر گورنر سندھ نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور منتظمین کی کوشش کو خوب سراہا۔
Short Link
Copied