گورنر سندھ سے وزیراعلی کی ملاقات، صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

کامران ٹیسوری مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں، وفاق کے تعاون سمیت دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ صوبہ کی ترقی کے لئے وفاق کا تعاون جاری رہے گا، وفاقی فنڈنگ سے جاری ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو سہولیات حاصل ہوں گی۔

اس موقع پر وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے کہا ک صوبہ کی ترقی میں وفاق کا کردار قابل ستائش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے