گورنر سندھ سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی مواقع اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے اٹلی کے قونصل جنرل کی بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ اٹلی سے وفود کے تبادلوں اور تجارت میں اضافے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی کے سرمایہ کار سندھ کے پرکشش ماحول سے بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اٹلی کے قونصل جنرل نے گورنر ہاؤس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے