فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا نے شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پر دستخط کردیے

پشاور (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزیر شکیل احمد خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پر دستخط کردیے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جس شخص نے بھی صوبائی حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کیا تحریک انصاف نے اسی کے خلاف کارروائی کی اور انہیں کابینہ سے فارغ کر دیا گیا، صوبائی حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرنے والے شخص کے خلاف تحریک انصاف نے کارروائی کر دی۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے جا رہے ہیں، پوسٹنگ ٹرانسفر کے ریٹ مختص ہیں، تحریک انصاف نے اپنی کرپشن کے تحفظ کے لیے احتساب کا ادارہ ختم کیا، کرپشن صوبائی حکومت کا مشن اور مقصد ہے اس کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو راستہ سے ہٹایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب شکیل خان نے چارج شیٹ کی حق یہ تھا کہ وزیر اعلی مستعفی ہوتے چونکہ کرپشن پر چارج شیٹ وزیراعلی ہیں مستعفی ان کو ہونا تھا مگر انہوں نے شکیل خان کو قربانی کا بکرا بنایا۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے