نماز جنازہ

گوادر میں شہید 2 سپاہیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

گوادر (پاک صحافت) گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں شہید ہونے والے دونوں سپاہیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید سپاہیوں بہار خان اور عمران علی کی نمازِ جنازہ گوادر میں ادا کی گئی ہے۔ شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج، پاک بحریہ، بلوچستان پولیس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیئے گئے، جہاں شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، مسلح افواج امن و استحکام اور دہشت گردی کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ قربانیاں دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں، مادرِ وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے گوادر جی ڈی اے کمپلیکس میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا تھا ،فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

اقلیتی برادری کیلئے امدادی سکیم کا اجرا خوش آئند ہے۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے