گوادر ائیرپورٹ پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سہولتوں سے آراستہ گوادر ائیرپورٹ پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر ائیرپورٹ سے پروازوں کاسلسلہ شروع ہونے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئےکہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے آج ایک اور سنگ میل عبور کرلیاگیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گوادر ائیرپورٹ کا فعال ہونا خطے میں مواصلاتی روابط کے فروغ کی طرف ایک اہم قدم ہے، گوادر ائیرپورٹ سی پیک سے پاکستان اور خطے کی ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرےگا۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ سی پیک کی شروعات نواز شریف کے دور سے ہوئی، چینی صدر اور نوازشریف کی ترقی کے مشترکہ عزم کی تکمیل کےمزید قریب پہنچ گئے۔

وزیراعظم نے مزید کہاکہ بین الاقوامی سہولتوں سے آراستہ گوادر ائیرپورٹ پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال ہے، مجھ سمیت پوری قوم چینی حکومت کی مشکور ہے۔ واضح رہے کہ گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آج سے آپریشنل ہوگیا اورپہلی پرواز بھی لینڈ کرگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

اقلیتی برادری کیلئے امدادی سکیم کا اجرا خوش آئند ہے۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے