لاہور (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے اظہارِ محبت کردیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ انشا اللّٰہ گنڈاپور کے ساتھ محبت چلتی رہے گی، انہیں کھانے کی دعوت دی ہے مگر شاید وہ کچھ ہچکچا رہے ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے، تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں مل کر بیٹھیں، پُرامید ہیں ملک مشکلات کے بھنور سے باہر نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ کل تک بانی پی ٹی آئی کا ٹویٹ موجود تھا، بانی پی ٹی آئی ٹویٹ سے انکار کریں یا پھر اپنی نااہلی تسلیم کریں، مسائل حل کرنے کیلئے پارلیمنٹ ہی بہتر فورم ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عدالتی قتل پر سوری کہہ دینے سے کیا بھٹو صاحب واپس آسکتے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں کابینہ میں شمولیت کیلئے کمیٹی بنائی گئی ہے، پیپلز پارٹی کا کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ سی ای سی کرے گی۔