گندم کی خریداری سےمتعلق نئی پالیسی تیار کر لی گئی

لاہور (پاک صحافت) گندم کی خریداری سے متعلق نئی پالیسی تیار کر لی گئی جس کے تحت گندم کی خریداری میں محکمہ خوراک کا کردارختم ہو جائےگا۔ محکمہ خوراک پنجاب نے آئندہ سال گندم کی خریداری نہ کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق نئی پالیسی میں تجویز ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کسانوں سے براہ راست گندم خریدے۔ نئی پالیسی کےبعد محکمہ خوراک پر اسٹوریج کے اخراجات نہیں پڑیں گے کیونکہ محکمہ خوراک اس وقت سالانہ400 ارب روپے کا بوجھ برداشت کر رہا ہے۔

نئی پالیسی میں تجویز ہےحکومت عالمی قیمت کے مطابق مقامی گندم کی قیمت طے کرے گی۔ واضح رہے کہ نئی پالیسی کے تحت چاروں صوبوں میں گندم کے یکساں نرخ مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم اورنگزیب

ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں پر زیرو ٹالرنس ہے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے