گمشدگی کے عالمی دن پر اسلام آباد میں لاپتا افراد کے لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ

لاپتا افراد

اسلام آباد (پاک صحافت) گزشتہ کئی سالوں سے لاپتا ہزاروں افراد کے لواحقین نے عالمی گمشدگی کے دن کے موقع پر اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کرکے اپنے پیاروں کو بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق لاپتا افراد کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد کے ڈی چوک میں ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ کی قیادت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے لاپتا افراد کے لواحقین نے شرکت کی، لاپتا افراد کے بچے، خواتین ، بزرگ بھی مظاہرے میں شامل تھے۔

مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان کو ماضی میں ڈی چوک میں لاپتا افراد کے کیمپ میں شرکت کے موقع پر لاپتا افراد کے خاندانوں کا ساتھ دینے کا وعدہ یاد دلایا اور کہا کہ عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ انہیں حکومت ملی تو نہ صرف لاپتا افراد بازیاب ہوں گے بلکہ کوئی کسی کو لاپتا اور جبری گمشدہ نہیں کرسکے گا، عمران خان کا وعدہ کہاں گیا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے