گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ شمسی توانائی کا منصوبہ لگارہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں فی الفور 100 میگا واٹ شمسی توانائی کا منصوبہ لگانے جارہی ہے۔ وزیر اعظم نے گریٹر واٹر سپلائی ہنزہ کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔

تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ کا شمسی توانائی کا منصوبہ لگے گا، جس سے بجلی کی دستیابی میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال کے اندر شمسی توانائی منصوبہ مکمل ہو جائے گا، گلگت بلتستان کی 2 یونیورسٹی کےلیے 50، 50 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہنرمند نوجوان افرادی قوت کا اہم حصہ ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غذر کے علاقے میں 2022ء میں جو قدرتی آفت آئی تھی، وہاں پورے گاؤں کا نشان مٹ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگست 2022 میں جب وہاں دورہ کیا تو سکتہ طاری ہوگیا تھا، دورے کے دوران اس گاؤں کی تعمیر کےلیے احکامات دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 30 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں 24 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے