گلگت بلتستان: سیکیورٹی آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک

گلگت بلتستان

گلگت (پاک صحافت) گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شام مین روڈ اور بابوسر ناران ہائی وے سے دور ایک علاقے میں سیکورٹی آپریشن کے بعد شاہراہ قراقرم پر ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ سانحہ ہڈر کے ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں چھاپے کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ہائی پروفائل دہشت گرد مارا گیا۔

خیال رہے کہ جی بی کے ضلع دیامر میں دو دسمبر کو مسافر بس پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے تھے۔

دیامیر میں چلاس کے علاقے ہڈر پاری پوائنٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں دو فوجی بھی شامل تھے، جو چھٹیوں پر اپنے آبائی علاقوں کو جارہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے