گلگت بلتستان، ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 9 ستمبر کو ہو گی

الیکشن

جی بی (پاک صحافت) گلگت بلتستان (جی بی)  کے ایل اے 13 استور ون میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 9 ستمبر کو ہو گی۔ جس میں عوام اپنا حق رائے استعمال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایل اے 13 استور ون کی نشست سابق وزیرِ اعلیٰ خالد خورشید کے جعلی ڈگری کیس میں نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اس نشست کے لیے اب مسلم لیگ ن کے رانا فرمان علی، پیپلز پارٹی کے عبدالحمید خان اور پی ٹی آئی کے خورشید احمد خان میدان میں ہیں۔ ان کے علاوہ جے یو آئی کے مولانا عنایت اللّٰہ اور آزاد امیدوار بھی مدِ مقابل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے