گزشتہ 4 برس میں ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچا، ترقیاتی بجٹ پر توجہ نہیں دی گئی، احسن اقبال

احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 برس میں ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچا، ترقیاتی بجٹ پر توجہ نہیں دی گئی۔ ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا ہو گا، انسانی وسائل کی ترقی ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ غریب لوگوں کو غربت سے نکالنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے 1999 میں انسانی وسائل کے لیے جو اقدامات کیے وہ مارشل لاء حکومت میں ضائع ہو گئے، ہماری حکومت نے 2013 میں انسانی وسائل کے لیے دوبارہ اقدامات شروع کیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے تھا، رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ کم ہو کر 727 ارب روپے ہو گیا، مگر ہمارا انفراسٹرکچر غریب ترین ممالک کی طرح ہے۔

واضح رہے کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہا کہ سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا، آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط سیلاب سے قبل طے ہوئی تھیں۔ سیلاب کے بعد پاکستان ان میں سے کچھ شرائط پرعملدرآمد نہیں کر سکتا، آئی ایم ایف پروگرام کی عدم موجودگی سے غیریقینی صورتحال بڑھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے