اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے حملہ آور کو اب تک کسی عدالت میں پیش نہ کرنا سوالیہ نشان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کے بعد گرفتار ہونے والے شخص کو ابھی تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا نہ اس کا ریمانڈ لیا گیا۔ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر سپریم کورٹ کے حکم پر درج کی گئی۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا میڈیکل ایف آئی آر سے پہلے ان کی اپنی مرضی کے اسپتال سے ہوا۔ اس کیس میں جے آئی ٹی چار بار تبدیل ہوچکی کیوں کہ وہ اداروں کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو اس واقعے کی آڑ میں سیاست کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔
Short Link
Copied