شہباز شریف

کے پی کو 590 ارب روپے دہشتگردی کی روک تھام کی مد میں ملے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کے پی کو 590 ارب روپے دہشتگردی کی روک تھام کی مد میں ملے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کو حصہ دیا گیا ہے، 2010 میں این ایف سی کا آخری ایوارڈ ہوا تھا، اس وقت دہشتگردی عروج پر تھی، اس میں صوبوں کے حصے میں کے پی کا حصہ ایک فیصد رکھا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کو 590 ارب روپے دہشتگردی کی روک تھام کی مد میں ملے، دوسرے کسی صوبے کو اس مد میں ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چیف سیکریٹری کے حوالے سے جو اپوزیشن نے کہا تو ہم نے ان کو تین ناموں کا پینل دیا ہے خیبرپختونخوا میں لیکن ابھی تک انہوں نے فیصلہ نہیں دیا، اگر ان کو مزید بھی نام چاہئے ہیں تو دیں گے، ان کو نہیں پسند تو ہم اور کوئی پینل دے دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے