کے پی میں لڑائی کرپشن میں حصہ لینے پر ہے، انکو باقی صوبوں سے سیکھنا چاہیے۔ امیرمقام

امیر مقام

اسلام آباد (پاک صحافت) امیرمقام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ساری لڑائی کرپشن میں حصہ لینے پر ہے، ان کو باقی صوبوں سے سیکھنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امیر مقام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز صبح سے شام تک عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہیں، پنجاب میں لوگوں کو 45 ارب روپے کا ریلیف دیا گیا ہے، بلوچستان کے وزیراعلی نے 27 ہزار ٹیوب ویلز کا مسئلہ حل کیا اس حوالے وزیراعلی بلوچستان نے وفاق کے ساتھ معاہدہ کیا۔

امیرمقام کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کا وزیراعلی سیلاب متاثرین کو گھر دینے کیلئے کام کررہا ہے، دوسری طرف خیبرپختونخوا میں الگ ہی ماڈل ہے، کرپشن کے معاملے پر عجیب قسم کی کمیٹی بنائی ہے، مانیٹرنگ تو تھرڈ پارٹی کرتی ہے آپ خود اس میں شامل ہیں، احتساب کمیشن کو بڑا تالا لگا کر بند کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پشاور اور پنجاب میں روٹی کی قیمتوں کا موازنہ کرلیں، خیبرپختونخوا میں اسکینڈلز کے علاوہ اور کوئی کام نہیں، جنگلات کو بے دردی سے کاٹا گیا، گندم اسکینڈل ہے، معدنیات کا اسکینڈل سامنے آیا ہے، یونیورسٹیز کے گراؤنڈز بیچے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے