میاں افتخار حسین

کے پی میں دہشتگردی انتہا کو پہنچ چکی، حکومت کو فکر نہیں۔ اے این پی

پشاور (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی انتہا کو پہنچ چکی ہے لیکن حکومت کو کوئی فکر نہیں ہے۔

اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی انتہا کو پہنچ چکی ہے، حکومت کو کوئی فکر نہیں ہے، صوبے کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پسماندہ رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پختون سرزمین پر بین الاقوامی قوتیں اور ان کے سہولت کار دہشت گردی کا کاروبار کررہے ہیں، ہمارے خون سے کھیل کر دہشت گردی کی آڑ میں ڈالرز کے لیے راستہ ہموار کیا جاتا ہے۔

افتخارحسین نے کہا کہ صوبائی حکومت کبھی پنجاب تو کبھی اسلام آباد پر چڑھائی میں مصروف ہے، حکومت اٹھارہویں آئینی ترمیم، صوبائی خودمختاری اور این ایف سی ایوارڈ کو بھول چکی ہے، پچھلے 11 برس سے خیبر پختونخوا میں ان کی سیاست جلاؤ، گھیراؤ اور لڑنے، جھگڑنے تک محدود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ارجنٹینا کے سفیر کی مریم نواز سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹینا کے سفیر سیبسٹین سیوس نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے