کے پی میں تبدیلی کا جھوٹا ڈھونگ رچایا گیا، اختیار ولی خان

پشاور (پاک صحافت) ن لیگی رہنما اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، صوبے کے 3 ہزار اسکولوں میں پینے کا پانی تک نہیں ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی اختیار ولی نے نوشہرہ میں تقریب سے خطاب کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اسکولوں سے متعلق کئی بل پاس پوتے ہیں لیکن پیسے ان کے اکاؤنٹ میں جاتے ہیں، پی ٹی آئی والے انتقام اور نفرت کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں یونیورسٹیاں فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے بند ہو رہی ہیں لیکن یہاں تبدیلی کا جھوٹا ڈھونگ رچایا گیا۔

واضح رہے کہ اختیار ولی کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام نہیں کر رہے، ہمیں اپنی سمت کا تعین کرنا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے