عطا تارڑ

کے پی حکومت کو حق نہیں ہونا چاہیے کہ وہ بنوں واقعے کی انکوائری کرے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کو حق نہیں ہونا چاہیے کہ وہ بنوں واقعے کی انکوائری کرے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بنوں میں حالات نارمل کی طرف لوٹ رہے ہیں، کشیدگی نہیں دیکھی گئی، کچھ سیاسی قوتیں اس سے فائدہ اٹھا کر سبوتاژ کرکے کوئی اور رنگ دینا چاہتی ہیں۔ 15 جولائی کو بنوں چھاؤنی میں دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا، ایک سپاہی نے جان قربان کرکے ہزاروں افراد کو بچایا، تاجروں نے اجازت لے کر دہشت گردی کے خلاف امن مارچ کرنا چاہا، سیاسی قوتوں نے امن مارچ کو خراب کرنے کی کوشش کی، سیاسی عناصر نے 15 جولائی کو حملے کی جگہ جا کر احتجاج کرنے کی کوشش کی۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ جہاں حملہ ہوا تھا اسی دیوار پر جا کر تشدد کی کارروائیوں کی کوشش کی، بہت سارے مسلح افراد شامل تھے انہوں نے وہاں فائرنگ کی جس سے لوگ زخمی ہوئے، ہجوم میں شامل عناصر کی فائرنگ سے ایک شخص شہید اور 22 زخمی ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی کا بیان دیکھا کہ وہاں سیدھی فائرنگ ہوئی، اچھا ہوتا بانی پی ٹی آئی دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے امن مارچ کو کچھ قوتوں نے سیاست کی نذر کیا، سازش کی گئی، قومی سلامتی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، کسی اور ملک اور بچوں کی تصویر لگا کر کہا جا رہا ہے سیدھی فائرنگ کرکے لوگوں کو شہید کیا گیا۔ جس جگہ بھگدڑ مچی، ایک شخص شہید اور لوگ زخمی ہوئے وہ اس جگہ سے ایک کلو میٹر دور تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے