کے پی اسمبلی میں ملازمین کی بھرمار، کرسیاں بھی کم پڑ گئیں

پشاور (پاک صحافت) خیبر پختونخوا اسمبلی میں ملازمین کی بھرمار ہے اور بیشتر ملازمین کے پاس بیٹھنے کو کرسی اور کرنے کو کوئی کام نہیں۔ خیال رہے کہ کے پی اسمبلی میں ارکان کی تعداد 119 ہے اور اسمبلی ملازمین کی تعداد 794 ہو چکی ہے۔

اسمبلی ویب سائٹ پر موجود تفصیل کے مطابق اسمبلی کے لیے گریڈ 22 کا ایک، گریڈ 20 کے 8 ، گریڈ 19 کے 22، گریڈ 18 کے 48 اور گریڈ 17 کے 97 ملازمین کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ گریڈ 16 کے ملازمین کی تعداد 89 ہے جب کہ گریڈ 15 کے 4، گریڈ 14 کے 91، گریڈ 12 کے 17 ، گریڈ 11 کے 54 اورگریڈ 10 کا ایک ملازم اسمبلی میں تعینات ہے۔

واضح رہے کہ ان میں سے بیشتر ملازمین سابق اسپیکر اسد قیصر اور مشتاق غنی کے دور میں جب کہ کچھ لوگ سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے دور میں بھرتی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے