کراچی (پاک صحافت) ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کراچی کی شہ رگ ہے۔ مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ کوشش کرنی ہے کہ آنے والا کل ایک شاندار کراچی کی نوید ہو۔
تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر کراچی کے ایڈمنسٹریٹر بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے بلدیہ عظمیٰ (کے ایم سی) بلڈنگ میں جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی اور پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کراچی کی شہ رگ ہے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب نے مزید کہا کہ کوشش کرنی ہے کہ آنے والا کل ایک شاندار کراچی کی نوید ہو۔ مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے ایم سی اپنے پیروں پر کھڑی ہوگئی تو تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔