کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری

کے الیکٹرک

کراچی (پاک صحافت) نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے اکتوبر 2022 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) میں 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ صارفین کو اس کمی کا فائدہ ماہ دسمبر کے بلوں کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ جولائی سے لگا تار چوتھا مہینہ ہے جس میں ایف سی اے میں کمی کا فائدہ صارفین کو پہنچایا گیا ہے۔ ایف سی اے کا انحصار ایندھن کی عالمی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر ہوتا ہے اور یہ نیپرا اور حکومت پاکستان کے طے شدہ قواعد و ضوابط کے تحت صارفین کو بلوں کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے