مراد علی شاہ

کے الیکٹرک کو محرم الحرام میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محرم الحرام کے دوران کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی جبکہ واٹر بورڈ کو نکاسی آب اور پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، ناصر شاہ، سعید غنی، ضیا الحسن لنجار، ریاض شاہ شیرازی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن ، کمشنر کراچی عمران یعقوب منہاس، مختلف محکموں کے سیکریٹریز، علماء کرام علامہ سید رضی نقوی، مولانا محمد حسین، واٹر بورڈ کے اسد اللہ خان، کے الیکٹرک کے حارث صدیقی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، یہاں لوگ مذہبی رواداری سے رہتے ہیں، تمام علماء کرام نے ہمیشہ احترام اور محبت کے جذبے کو فروغ دیا ہے۔ میں تمام علماء کا شکرگزار ہوں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے، مجھے امید ہے کہ اس مقدس مہینے میں علمائے کرام امن وامان برقرار رکھنے میں حکومت سے تعاون کریں گے۔ انہوں نے علمائے کرام سے تجاویز طلب کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے