ٹھٹھہ (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے پر جمہوری طریقے سے نہ مانے تو حکومت ایک منٹ میں چھوڑ دیں گے، حکومت چھوڑنے کا آپشن موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کینالز سندھ کے عوام کے خلاف سازش ہے، یہ پیپلزپارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینالز کا معاملہ ایکنک میں آیا تو مخالفت کریں گے، صرف دریائے سندھ ہمارا نہیں، پانچوں دریا ہمارے ہیں، کسی بھی دریا پر کینالز نہیں بنانے دیں گے۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر کارکنوں سے رابطے بڑھا رہے ہیں۔
Short Link
Copied