عرفان صدیقی

کیا ملک و فوج کیخلاف سازش کرنے والی پارٹی سیاسی جماعت کہلائے گی۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کیا ملک و فوج کیخلاف سازش کرنے والی پارٹی سیاسی جماعت کہلائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی کی حمایت یا مخالفت سے پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ ہمارے آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت سیاسی جماعت کسے کہتے ہیں؟ پہلے یہ طے کرنا ہوگا کہ جان بوجھ کر ملکی ترقی و خوشحالی کو نقصان پہنچانے والے گروہ کو سیاسی جماعت کہا جاسکتا ہے۔

عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی اداروں کو پاکستان کی مدد سے روکنے کے لیے مظاہرے کرنے اور خطوط لکھنے، بھاری سرمائے سے دنیا کے مختلف ممالک کو پاکستان دشمنی پر ابھارنے، بھارتی لابی سے مل کر پاکستان کو رسوا کرنے، چند گھنٹوں کے اندر اندر 250 سے زائد دفاعی تنصیبات پر حملے کرنے والا گروہ سیاسی جماعت کہلا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے وطن کی توہین کرنے، فوج میں بغاوت کی سازش کرنے، اپنے زیر اثر میڈیا کو قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف جھونک دینے، پاکستان دشمنوں سے فنڈز لینے اور پاکستان کو دنیا میں تنہا کر دینے کے جتن کرنے والے گروہ کو کیا آرٹیکل 17 کے تحت باضابطہ سیاسی جماعت کہلانے کا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے