کیا دوسروں کو مارنا اور زخمی کرنا پرامن احتجاج ہوتا ہے۔ مریم نواز

مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے 4 رینجرز اہلکاروں کو کچل کر شہید کرنے پر شدید رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نواز نے تشدد پسند مظاہرین کے گاڑی سے رینجرز اہلکاروں کو کچلنے کے اقدام کی شدید مذمت کی اور کہا کہ شہید ہونے والے کسی کے بیٹے اور بھائی تھے، ظلم کیا گیا۔

وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ کیا دوسروں کو مارنا اور زخمی کرنا پرامن احتجاج ہوتا ہے۔ فسادی اور تشدد پسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے