جسٹس قاضی فائز عیسی

کیا جرنیلوں اور بیوروکریٹس نے ٹیک اوور کر رکھا ہے؟ ملک ایسے نہیں چلے گا، چیف جسٹس

اسلام آباد (پاک صحافت) چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مارگلہ نیشنل پارک سے متعلق سماعت کے دوران اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کیا جرنیلوں اور بیوروکریٹس نے ٹیک اوور کر رکھا ہے؟ یہ ملک عوام کیلئے بنا ہے صاحبوں کیلئے نہیں، ملک ایسے نہیں چلے گا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے مارگلہ نیشنل پارک کے قومی اثاثہ کے کا تحفظ حکم کیا جاری کیا تھا اس کے بعد وائلڈ لائف بورڈ کو وزارت داخلہ کے ماتحت کردیا گیا اور وائلڈ لائف بورڈ کی چیئر پرسن کوعہدہ سے ہی ہٹادیا گیا، وزارت داخلہ کا کام تو ملک میں امن و امان کے معاملات کو دیکھنا ہے، حکومت کی جانب سے عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے، اقدامات سے لگتا ہے عدالتی فیصلے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی، ہم مارگلہ سے ریسٹورنٹ ختم کرنے کے فیصلے پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں ہم تو مارگلہ نیشنل پارک سے ریسٹورنٹس ہٹانے چلے تھے یہاں تو ہاؤسنگ سوسائٹیاں بھی نکل آئی ہیں، جرنیلوں اور بیوروکریٹس نے ملک کا نظام سنبھالاہوا ہے، اٹارنی جنرل کوعلم ہی نہیں ہے کہ چیزیں کیسے ہو رہی ہیں؟ عدالت نے اٹارنی جنرل کو تمام معاملات وزیر اعظم کے نوٹس میں لانے کی ہدایت کی جبکہ مارگلہ نیشنل پارک میں ہاؤسنگ سوساٹی کی تعمیر سے متعلق مکمل تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 15اگست تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے