کیا توشہ خانے سے تحائف لے کر بیچ دینا میرٹ ہے؟ خواجہ آصف کا عمران خان سے سوال

خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف نے عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا توشہ خانے سے تحائف لے کر بیچ دینا میرٹ ہے؟

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا عمران خان نے تقرریاں میرٹ پر کیں، کیا عثمان بزدار اور کے پی کے وزیر اعلیٰ کی تقرری میرٹ پر تھی؟ بی آر ٹی کی تحقیقات دفن کرنا اور توشہ خانہ پر بات نہ کرنا کیا میرٹ ہے؟۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آج ان کی پارٹی میں ان کا دفاع کرنے والا کوئی نہیں، کیا توشہ خانے سے تحائف لے کر بیچ دینا میرٹ ہے؟ کس میرٹ کی بات کرتے ہیں؟ کیا یہ میرٹ ہے کہ آپ کو عدم اعتماد سے نکال دیا گیا اور آپ امریکا کو ذمہ دار ٹھہرائیں؟۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر عمران نے بات کی، کل انہوں نے اس کو نیا مطلب پہنایا، ایئر فورس، نیوی سمیت ساری تعیناتیاں میرٹ پر ہوئی ہیں، ہمیشہ فوج چار، پانچ نام بھیجتی ہے، وزیراعظم مشاورت سے ایک کا انتخاب کرتے ہیں۔ صدر صاحب نے بھی عمران خان کے بیان سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے