کیا اسلام آباد دھرنے سے قبل حکومت نے عمران خان کی رہائی کی کوئی پیشکش کی تھی؟ رانا ثنا اللہ نے بتا دیا

رانا ثناء اللہ

(پاک صحافت) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو عمران خان کی رہائی کی کوئی پیشکشن نہیں کی تھی۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا ن لیگ نے ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی ہے، ہم جب اپوزیشن میں تھے اس وقت بھی چارٹر آف ڈیموکریسی کی پیشکش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا تحریک انصاف کی طرف سے اب بھی یہی پیغام ہے کہ ہم کیوں حکومت سے رابطہ کریں، تحریک انصاف نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہے لیکن ہمیں اب تک بات چیت کا کوئی پیغام نہیں دیا گیا، اگر پی ٹی آئی کی جانب سے پیغام آیا تو ہماری طرف سے انکار نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو عمران خان کی رہائی کی پیشکش سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا حکومت نے ایسی کوئی پیشکش نہیں کی تھی، فائنل کال سے پہلے تحریک انصاف سے رابط کیا گیا تھا لیکن رہائی کی کوئی بات نہیں ہوئی تھی، ہم نے ان سے کہا تھا کہ ریڈ زون کی جگہ آپ کسی اور جگہ پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرا لیں لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے