کہاں ہیں وہ ٹکر کے لوگ جو آخری گیند تک لڑنے کا دعوی کرتے تھے؟ حافظ حمداللہ

حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ کہاں ہیں وہ ٹکر کے لوگ جو آخری گیند تک لڑنے کا دعوی کرتے تھے؟۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہاں ہے وہ کپتان جو ایک دن میں کئی وکٹیں گراتے تھے؟ آج ان کی اپنی وکٹیں یکے بعد دیگرے کیوں گر رہی ہیں؟۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمرانی سونامی انقلاب اپنے ہی سونامی کے ہاتھوں غرقاب ہو رہا ہے۔ کہاں ہے وہ ٹکر کے لوگ جو آخری گیند تک لڑنے کا دعوی کرتے تھے؟۔ عمران خان اور ان کے سیاسی لوٹوں کے ہاتھوں پی ٹی آئی کی پٹائی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اپنی پوزیشن واضح کریں کہ وہ کس کے ساتھ ہیں؟ عمران کے ساتھ یا پاکستان کے ساتھ؟۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے