پولیس

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا پولیس کی گاڑیوں پر حملہ، 12 اہلکار شہید

رحیم یار خان (پاک صحافت) رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

صادق آباد میں کچے کے علاقے ماچھکہ میں انتہائی افسوسناک سانحہ پیش آیا جہاں ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس کی دو گاڑیوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 2 پولیس موبائلوں میں 20 سے زائد پولیس اہلکار سوار تھے اور ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد واپس جا رہے تھے۔ پولیس کی گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں اور ڈاکوؤں نے گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے لئے راکٹ لانچرز کا استعمال کیا ۔

پنجاب پولیس کے مطابق حملے میں 6 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 5 لاپتہ تھے جن کو ریسکیو کرلیا گیا ہے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو صادق آباد منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او رحیم یار خان عمران احمد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پولیس موبائل خراب ہونے پر فتح پور کے قریب ڈاکوؤں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا ، حملے میں متعدد پولیس اہلکاروں کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے