کندھ کوٹ (پاک صحافت) کچے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑی کاروائی سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مشترکہ آپریشن کے دوران 05 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے نذر آتش کر دیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ تین روز میں آپریشن میں 6 ڈاکو زخمی ہوگئے ہیں۔
آپریشن مغویوں کی بازیابی کے لیے ارسلا سبزوئی گینگ کیخلاف کیا جارہا ہے۔
Short Link
Copied