حسن مرتضی

کچھ لوگ 70 سالہ شخص پر امید لگا کر بیٹھے ہیں، اس نے کچھ نہیں بدلنا۔ حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ 70 سالہ شخص پر امید لگا کر بیٹھے ہیں، اس نے کچھ نہیں بدلنا۔

تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کی جہدوجہد کسی حکومت کے لئے نہیں بلکہ نظام کو بدلنے کے لیے تھی، یہ حکومت 5 یا 10 سال کے معاہدے کر کے باہر چلی جاتی ہے، آج بجلی کے بلوں پر احتجاج ہو رہے ہیں عوام پر بلوں میں کہیں قسم کے ٹیکس عائد کئے ہوئے ہیں۔

حسن مرتضی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی لوگوں پر ظلم برداشت نہیں کرتی اور نہ ان کی سوچ ہے لوگوں پر ظلم کرے اور خود کرسیوں کے مزے لے آج بھی کچھ لوگ 70 سالہ شخص پر امید لگائے بیٹھے ہیں کہ وہ ملک کو بہتر کرے گا ان کو بتانا چاہتا ہوں اب نوجوان نے اس ملک کو بدلنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے