اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں اب بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے سرگرداں ہیں۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ کچھ لوگ غیر ملکی سازشوں کے آلہ کار بنے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ کچھ قوتیں اب بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے سرگرداں ہیں۔
واضح رہے کہ جاوید لطیف نے مزید کہا کہ ن لیگ نے جمہوریت کے استحکام کے لیے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عوام میں جس کی سی وی مضبوط ہو گی اسی کو ووٹ دیں گے۔
Short Link
Copied