کچھ عناصر ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔ شرجیل میمن

شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کچھ عناصر ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ورغلایا جارہا ہے، پی ٹی آئی کا ٹولہ پاکستان میں انارکی چاہتا ہے، بشری بی بی نے کہا اسلام آباد پر یلغار کریں ، ورنہ ٹکٹ نہیں ملے گا۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پہلے بھی جب پی ٹی آئی والے اسلام آباد آئے پرامن نہیں رہے، یہ ٹولہ سانحہ 9 مئی کو دہرانا چاہتا ہے، تشدد کسی چیز کا حل نہیں، ریاست سے کوئی نہیں جیت سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے