کُرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ گھناؤنی حرکت ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کُرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعہ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاری بیان کہا ہے کہ زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ محسن نقوی نے یہ بھی کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں نے امن معاہدے کو نقصان پہچانے کے لیے گھناؤنی حرکت کی، فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔

واضح رہے کہ کرم کے علاقے بگن میں آج فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کرم میں فائرنگ واقعہ قابل مذمت ہے، فائرنگ کا واقعہ صوبائی حکومت کی ناکامی اور نااہلی کا ثبوت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے