گیس ذخیرہ

کوہاٹ میں تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت

پشاور (پاک صحافت) کوہاٹ میں تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کوہاٹ میں دریافت ہونے والے ذخائر سے یومیہ 159 بیرل تیل اور 16.4 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ تیل و گیس کا ذخیرہ ٹل بلاک رازگیر ون کی فارمیشن کا وار گڑھ سے ملا۔ دریافت ہونے والا یہ کنواں او جی ڈی سی، پی پی ایل اور پی او ایل کی مشترکہ ملکیت ہے۔

کنویں کی کھدائی جنوری 2024 میں شروع کی گئی، ٹل بلاک میں رازگیر ون سے ہی گزشتہ ماہ بھی تیل و گیس کا ذخیرہ ملا تھا۔

او جی ڈی سی نے اہم ڈیولپمنٹ سے حکومت اور اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے