پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن

کورونا کی بگڑتی صورت حال، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا فوری کرفیو لگانے کا مطابلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے فوری طور پر ملک میں کرفیو لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔  پاکستا ن میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کا پھیلاؤ 18 فیصد سے تجاوز کرچکا اور اسپتال بھر گئے ہیں، ہیلتھ سسٹم جواب دینے کے قریب ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پروفیسر اشرف نظامی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کی۔ جس کے دوران  ملک میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر کرفیو لگا کرفوری اورمکمل لاک ڈاؤن کامطالبہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدہ دارون نے پریس کانفرنس کے دوران مطالبہ کیا کہ نجی میڈیکل کالجز سے منسلک اسپتالوں کو قومیا کر ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک لاکھ کی استعداد کے باوجود صرف 50 ہزار کے لگ بھگ ٹیسٹ کر رہی ہے، جو سمجھ سے بالاتر ہے جب کہ حکومت اب تک آکسیجن سلنڈر کی قیمت کا تعین بھی نہیں کر سکی ،جو مجرمانہ غفلت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ کے امن پر کسی طور کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کے امن پر کسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے