لاہور (پاک صحافت) ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے محکمہ محنت نے فیصلہ کیا ہے کہ ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد صنعتی اداروں میں کام کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر محنت عنصر مجید خان نے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔ جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 30 ستمبر کے بعد بنا ویکسینیشن کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
صوبائی حکومت کی جاری کردہ ہدایت کے تحت ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد فیکٹریوں، کارخانوں اور صنعتی اداروں میں کام نہیں کرسکیں گے۔ صوبائی وزیر محنت کے مطابق صنعتی اداروں کے مالکان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی ویکسینیشن کرائیں۔
Short Link
Copied